اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کی چین کے سفارتخانے آمد،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدڈونگ سے ملاقات ،عبدالعلیم خان کا حالیہ دنوں چینی انجینئرزکو درپیش حادثے پر دلی دکھ اور گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے مابین گہری رفاقت اور دو طرفہ روابط کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا چینی انجینئرز کی ہلاکت پر ہر پاکستانی رنجیدہ اور دل گرفتہ ہے پاک چین دوستی خطے میں معاشی استحکام اور امن کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے حادثے کا شکار ہونے والے چینی انجینئرز کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی ہے۔ اس موقع پر چین کے سفیر جیانگ زید ڈونگ کی طرف سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی آمد پر اظہار تشکر






