پرائیویٹ سیکٹر کیلئے سرمایہ کاری و ترقی کے مواقع پیدا کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سے کنڑی ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجے بن حسین کی ملاقات،کنڑی منیجر آئی ایم ایف سی زیشان احمد شیخ بھی ملاقات میں موجود تھے،ملک کی اقتصادی صورتحال، معاشی ترقی و استحکام اور پائیدار ترقی پر گفتگو کے علاوہ پاکستان کا عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا جبکہملکی ترقی کیلیے عالمی بینک اورآئی ایف سی کے تجربات سیاستفادہ اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کیلیے سرمایہ کاری و ترقی کے مواقع پیدا کررہے ہیں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ، شفاف اور قابل مواخدہ ماحول پیدا کررہے ہیں عالمی بینک اور آئی ایف سی کے نمائندوں کی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد نقصان والے اداروں اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور اصلاحات کا مشورہ دیا ہے عالمی بینک اور آئی ایف سی کے ساتھ زراعت، توانائی سیکر اور دیگر سیکڑز اصلاحات وقت کی ضرورت ہے عالمی بینک اور آئی ایف سے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں