چمن (آوازٹائمز)چمن پشتونخوا میپ کا کیسکو کی ناقص کارکردگی، بدترین لوڈشیڈنگ، صوبائی حکومت کی بیحسی کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور کیسکو ہاوس چمن کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ تاج روڈ سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کیسکو آفس کے سامنے دھرنا دیا گیااحتجاجی مظاہرے کی قیادت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صلاح الدین اچکزئی اور ضلعی سیکرٹری حاجی جمال خان اچکزئی نے کی، جبکہ پارٹی کے دیگر ضلعی رہنماں، کارکنان، تاجر برادری، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کیسکو کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کو عوام دشمن پالیسی قرار دیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری صلاح الدین اچکزئی ضلع سیکرٹری حاجی جمال خان اچکزئی، مرکزی رہنما عبدالعلیم پہلوان اور دیگر مقررین نے کہا کہ چمن میں بجلی کی طویل بندش معمول بن چکی ہے نہ لوڈشیڈنگ کا پتا اور نہ شیڈول کا پتا چلتا ہے بجلی ادھی رات کو انتہائی تیز ولٹیج کے ساتھ آتی ہے جو اکثر الیکٹرونک اشیا جل جاتی ہے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کاروباری مراکز سخت متاثر اور پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے، طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ کیسکو کے متعلقہ افسران عوامی شکایات پر کان دھرنے کو تیار نہیں اور صوبائی حکومت مکمل خاموشی اختیار کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چمن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، بجلی کی فراہمی کا واضح شیڈول جاری کیا جائے، کیسکو کے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے دھرنا دوپہر تک جاری رہی جس کے بعد کیسکو احکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر دھرنا ختم کر دیا گیا تاہم شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے جائز حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی






