اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی قونصلیٹ آمد چین کے قونصل جنرل ڑاؤ شیرین (Zhao Shiren ) نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے موقع پر پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ جبکہ چینی قونصلر جنرل نے کہا چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔






