چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے،محسن نقوی

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال، وزیرداخلہ نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد پرچین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے محسن نقوی نے کہا کہ دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے،دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔اس موقع پرچینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں