کرتارپور، اسلام باد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری امن کی علامت ہے ،پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے ، پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتاہے ۔کرتارپور کاریڈور کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سکھ مذہب نے امن اور اتحاد اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا ہے سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیںپاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ۔ اس موقع پر صدر مملکت کو سی ای او پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے کرتار پور صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔صدر مملکت نے کرتارپور صاحب میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران میوزیم اور لنگر خانے کا دورہ بھی کیا۔






