کمشنر لسبیلہ ڈویژن سے محمد شریف پالاری کی ملاقات، مختلف عوامی مسائل پر گفتگو

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر محمد شریف پالاری نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سے ملاقات کی، جس کے دوران ضلع حب کے مختلف علاقوں کو درپیش عوامی اور انتظامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران محمد شریف پالاری نے ضلع حب کے مختلف علاقوں کے مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت کی۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے پیش کیے گئے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہم گچکی، سلام بلوچ اور مرتضیٰ شیخ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ضلع حب کے مختلف علاقوں سے متعلق امور، عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے آئندہ اقدامات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں