کوئٹہ، آزادی ٹیلنٹ باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/سپورٹس ڈیسک)اے کے باکسنگ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ آزادی ٹیلنٹ باکسنگ چیمپئن شپ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب عطاء اللہ اچکزئی تھے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، ایم پی اے صمد خان گورگیج کے پی ایس رازق خان کاکڑ، نقیب اللہ اچکزئی، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صادق خان اچکزئی، آر جے کمیشن بلوچستان کے چیئرمین بشیر اچکزئی، آصف کاکڑ، صنوبر خان اور بخت کاکڑ آصف مراد شاہ عزیز خلجی قاسم خان مولوی اسحاق عاجز پاکستان کا فخر افضل خان کاکڑ نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ میں کوئٹہ اور پشین سے تعلق رکھنے والے باکسروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان باکسروں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا۔
آخر میں اے کے باکسنگ کلب کے استاد عبدالخالق نے تمام معزز مہمانوں، کھلاڑیوں اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی نوجوانوں کے لیے اسی طرح کے شاندار باکسنگ ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
نوجوانوں کو موقع — ٹیلنٹ کو پہچان — پاکستان کا روشن مستقبل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں