کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/ ہیڈآفس) انڈسٹریل پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 کلو گرام منشیات اور 2 پستول برآمد
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی قائد آباد علی رضا کی نگرانی، ڈی ایس پی پشتون آباد مقصود احمد لغاری اور ایس ایچ او انڈسٹریل خیر محمد سمالانی کی سربراہی میں انڈسٹریل پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 کلو گرام منشیات اور 2 پستول برآمد کر لیے۔
پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ پولیس کا عزم: منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔






