کوئٹہ، شالکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا ہلاک

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز/ نیوز ڈیسک) شالکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا ہلاک، تفصیلات کے مطابق
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی سریاب عابد بخاری کی نگرانی، ڈی ایس پی شالکوٹ اور ایس ایچ او عادل شاہ کی سربراہی میں شالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی۔
چیکنگ پوائنٹ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشتبہ افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے دفاع میں جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔
زخمی ملزمان میں شفیع اللہ ولد جیلانی اور لالہ بارکزئی شامل تھے۔ لالہ بارکزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ شفیع اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم شفیع اللہ اس سے قبل چوری اور ڈکیتی کے 21 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 ہزار روپے نقدی، متاثرین سے مبینہ طور پر چھینے گئے شناختی کارڈز، ایک TT پستول بمعہ 3 راؤنڈز اور ایک 9mm پستول بمعہ 4 راؤنڈز برآمد کرلیے گئے۔
زخمی ملزم اور جاں بحق ہونے والے ملزم کو ضروری قانونی و طبی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
برآمد شدہ اسلحہ کی نسبت علیحدہ مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں