کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری،10نانبائی اور قصاب گرفتار

کوئٹہ:(روزنامہ آواز ٹائمز )صوبائی دارالحکومت میں گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری ہے گزشتہ روز 10نانبائی اور قصاب گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنیم بلوچ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کم وزن روٹی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر دس دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ،انہوں نے کہا کہ مصنوعی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں