کوئٹہ ،آٹے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام ریلیف سے محروم،روٹی اور ایرانی پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی گئی

کوئٹہ:آٹے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام ریلیف سے محروم،روٹی اور ایرانی پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی گئی،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ تاحال اپنی رٹ قائم نہ کرسکی،چیف سیکرٹری، کمشنرسہیل الرحمان بلوچ نوٹس لے،شہریوں کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چینی اور نان بائیان روٹی کی قیمت کم نہیں کررہے ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، ارباب اختیار نوٹس لیں،شہریوں کا مطالبہ کردیا گیا ،چینی 140روپے کلو فروخت ہونےکاسلسلہ برقرار،تندور مافیابھی آٹاسستاہونے پر روٹی سستانہیں کررہےہیں، اوپر سے پیٹرول ایک مہینے میں 38روپے فی لیٹر وفاقی حکومت نے کم کیا ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےبعد سےاب تک کوئی چیز سستی نہ ہوسکی، اور ایرانی پیٹرول مافیا نے ریٹ کم کرنے کی بجائے ریٹ بڑھا دئیے گئے ہیں،عوام کی نظریں ضلعی انتظامیہ پر لگی ہوئی ہیں مگر ضلعی انتظامیہ نرخ کم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی اور نہ ہی نوٹس لے رہی ہے،شہریوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان بلوچ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں