کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو کوئٹہ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔






