کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.4 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی






