تیمرگرہ(روزنامہ آواز ٹائمز) وزیر مملکت برا ئے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صو بہ کے پی کے میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ہزاروں مستحق خاندانوں کو بی آئی ایس پی پروگرام سے نکالا،نو جونوں کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا،پانچ سال تک پی ٹی آئی کے ساتھ وزارتوں کے مزے لوٹنے والے سراج الحق آج کس منہ سے حقو ق ملاکنڈ کی بات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تالاش میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں کیا،اس موقع پر انہوں نے بی آئی ایس پی تالاش سنٹر،بلامبٹ اور خال سنٹر کا افتتاح بھی کیا جبکہ سروے کے لے موبا ئل وین کی منظوری بھی دی،تقریب سے پی پی پی کے صوبا ئی صدر محمد علی شاہ باچا، وزراء مظفرسید ایڈوکیٹ،محمودز یب خان،احمد حسن خان،ڈویژنل صدر ملک عظمت خان،سابق ایم پی اے محمد زمین خان،انفارمیشن سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ،ملک برکت خان،میثل خان،نور احمد جان،شہاب اتمانی نے بھی خطاب کیا،مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 90لاکھ خاندان مستفید ہورہے ہیں جس کو جلد 5کروڑ تک بر ھایا جا ئیگا،انہوں نے الزام لگا یا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مستحق 22ہزار خاندانوں کو بی آئی ایس پی سے نکالا سراج الحق کس منہ سے حقوق ملاکنڈ کی بات کررہے ہیں،ملاکنڈڈویژن کو ٹیکس فری زون کی حیثیت ذولفقار علی بھٹو نے دی تھی جس کو کو ئی ختم نہیں کر سکتا،وفاقی وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھا کہ صوبے کو نام،این ایف سی ایوارڈ،صوبائی خود مختاری پی پی پی کے کارنامے ہیں،انہوں نے کہا کہ ووٹ مقدس امانت ہے جس کا جذبات سے ہٹ کر استعمال ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں نوجوانوں کو ریاست مد ینہ اور تبد یلی کے جعلی نعرے سے گمراہ کیا گیا ہے پی ٹی ائی جس تیزی کے سا تھ مقبول ہو ئی تھی اج اسی تیزی سے ختم ہو گئی ،اس موقع پر مقامی کارکنوں نے تالاش با ئی پاس اور شمشمی خان اور تالاش کے مقامات پر رابط پلوں کی جلد تعمیر کا بھی مطالبہ کیا






