گرین بس سروس کو میاں‌غنڈی،سوناخان چوک تک توسیع دی جائیں، عوامی حلقوں‌کا مطالبہ

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/دولت خان کاکڑ)کوئٹہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سہولت اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گرین بس سروس کے روٹ میں توسیع کرتے ہوئے اسے میان غنڈی سونا خان چوک تک چلایا جائے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ میان غنڈی اور ملحقہ علاقے آبادی کے لحاظ سےبہت سے پھیل رہے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں طلباء، سرکاری و نجی ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ شہر کا رخ کرتا ہے۔ بہترین اور سستی ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث علاقے کے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور مقامی و پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرایوں سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

عوامی نمائندوں اور شہریوں نے کہا:
گرین بس سروس کا میان غنڈی سونا خان چوک تک آغاز نہ صرف مقامی آبادی کے سفری مسائل کا پائیدار حل ثابت ہوگا، بلکہ اس سے غریب اور متوسط طبقے کے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں