گنداخہ میں غیث فانڈیشن کی بڑی فلاحی پیشرفت، متاثرہ علاقوں میں پچاس سے زائد ہینڈ پمپس نصب

گنداخہ(آوازٹائمز)سیلاب سے تباہ حال بستیوں میں بحالی اور ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے غیث فانڈیشن نے متاثرین کو صاف و شفاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے مختلف دیہات اور رہائشی مقامات پر پچاس سے زائد ہینڈ پمپس نصب کر دیئے ہیں۔ ہینڈ پمپس کی تنصیب کے بعد علاقے کے لوگوں نے جہاں سکھ کا سانس لیا، وہیں ان کے چہروں پر خوشی، اطمینان اور امید کی نئی کرن بھی جھلکنے لگی۔علاقے کے مکینوں نے اس اقدام کو غیث فانڈیشن کی انسانیت دوستی، خدمتِ خلق اور فوری بحالی کے عملی عزم کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی نے ان کی روزمرہ زندگی میں بڑی آسانی پیدا کی ہے۔ متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے سیلاب آیا ہے، اس مشکل وقت میں غیث فانڈیشن روزِ اول سے ہمارا سہارا بنی ہوئی ہے اور ہم ان کی خدمات کے انتہائی مشکور ہیں۔متاثرین نے چیئرمین غیث فانڈیشن محترم مسعود رحمن اور ان کی پوری ٹیم کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ان کے اس جذب خدمت کو اپنی بارگاہِ الہی میں قبول فرمائے اور ادارے کو مزید ترقی، وسعت اور استقامت عطا فرمائے۔ان کا کہنا تھا کہ غیث فانڈیشن نے جس خلوصِ نیت اور جذبے کے ساتھ خدمتِ انسانیت کا بیڑا اٹھایا ہے، وہ قابلِ تقلید مثال ہے۔متاثرین اور مقامی عمائدین نے امید ظاہر کی کہ غیث فانڈیشن مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی فلاحی سرگرمیوں کو مزید بڑھائے گی اور دیگر دور دراز و پسماندہ علاقوں میں بھی پانی، خوراک، رہائش، طبی امداد اور تعلیم کے میدان میں خدمات کا دائرہ وسیع کرے گی۔ان کے مطابق غیث فانڈیشن کی یہ کوششیں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کیلئے معاون ثابت ہو رہی ہیں بلکہ علاقے میں سماجی بحالی اور معاشرتی استحکام کا ذریعہ بھی بن رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں