یوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم قائداعظم کی خصوصی تقریب

لاہور (آوازٹائمز) بانیئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے149ویں یوم ولادت کے موقع پرادارہئ نظریہئ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس تقریب کی صدارت گولڈمیڈلسٹ کارکن تحریک پاکستان کرنل (ر) محمد سلیم ملک نے کی جبکہ مہمان خاص گولڈمیڈلسٹ کارکن تحریک پاکستان ڈاکٹر سعید احمد ملک تھے ۔ نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ عثمان احمد نے ادا کیے۔ کارکن تحریک پاکستان کرنل (ر) محمد سلیم ملک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے تعمیر ِ پاکستان کے ضمن میں جو رہنما اصول بیان فرمائے، وہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنے کا عزم کریں۔ قائداعظمؒ نے اپنی فہم و فراست اور عزم صمیم سے انگریز اور ہندو کو شکست دی۔ آپ کی قیادت میں مسلمان قوم اختلافات بھلا کر متحد ہو گئی اور اپنی منزل حاصل کر لی۔ ہمیں بانی پاکستان کے فرمودات”ایمان،اتحاد تنظیم“ اور ”کام، کام اور کام“ کو اپنا مقصد حیات بنانا چاہیے۔کارکن تحریک پاکستان ڈاکٹر سعید احمد ملک نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مختلف علاقوں میں ایک ہجوم کی مانند موجود مسلمانوں کو ایک قوم کی صورت مجتمع کردیا تھا۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں ہم دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت قائم کرنے کی جدوجہد میں تو سرخرو ہوگئے تاہم ان کے داعیئ اجل کو لبیک کہتے ہی ہم نے رفتہ رفتہ نے خود کو صوبائی‘ لسانی‘ مسلکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرلیا۔ اس صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افکارِ قائداعظمؒ سے ازسرنو رجوع کریں۔ قائداعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ان کے افکارونظریات پر عمل کرنا ہے۔چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد نے کہا قائداعظمؒ نے ہمیشہ سچ بولا۔ دشمن بھی یہ بات کبھی نہیں کہہ سکا کہ قائداعظمؒ نے کسی معاملہ میں غلط بیانی سے کام لیا۔ سٹینلے والپرٹ نے قائداعظمؒ کے بارے میں لکھا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ کا رخ بدل دیں، اور ایسے لوگ اس سے بھی کم ہوتے ہیں جو تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دیں جبکہ بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ اور جغرافیہ بدلنے کے ساتھ ساتھ نیا ملک بھی تخلیق کر دیں اور قائداعظمؒ نے یہ تینوں کام کر دکھائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں