یونانی رکنِ پارلیمنٹ کو تارکینِ وطن سے متعلق تبصرہ مہنگا پڑ گیا

یونان (روزنامہ آواز ٹائمز)کشتی حادثے کے بعد تارکینِ وطن سے متعلق تبصرہ یونانی رکنِ پارلیمنٹ کو مہنگا پڑ گیا۔نسل پرستی پر مبنی تبصرے پر یونانی رکنِ پارلیمنٹ کو ان کی پارٹی سے نکال دیا گیا۔یونانی رکنِ پارلیمنٹ نے ایک انٹرویو میں تارکینِ وطن کو برداشت نہ کرنے اور ان پر چوری کا الزام لگایا تھا۔یونان نے کشتی حادثے کی معلومات پاکستان کو فراہم کر دیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ بدھ کو پیش آیا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستانیوں سمیت 400 سے 750 تارکینِ وطن سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں