نال بازار میں ڈکیتی کی واردات، لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیے گئے
خضدار(آوازٹائمز)تحصیل نال بازار میں رات گئے ڈکیتی کی ایک بڑی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوں نے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا تین بجے عزیر پولٹری ڈیلر کے دفتر میں تقریبا دس مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور پندرہ لاکھ روپے، دس موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا اپنے ساتھ لے گئے۔حاضری میں موجود لوگوں کے مطابق ڈاکوں میں سے آٹھ کے پاس کلاشنکوف اور دو کے پاس پستول تھے۔ لوٹ مار کے بعد ڈاکو آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق نال انتظامیہ اب تک ڈاکوں کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے






