کوئٹہ (ڈیلی آوازٹائمز/ نیوز ڈیسک)عبدالخالق شہید پولیس کی کامیاب کارروائی، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد، دو ملزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی سریاب عابد بخاری کی نگرانی میں ڈی ایس پی سریاب طالب حسین اور ایس ایچ او عبدالخالق شہید اعجاز احمد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حاجی محمد اور محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک پستول برآمد کرلیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔






