کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سینئر ایڈوکیٹ عبدالرزاق پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی میر ضیاء اللہ لانگو نے سینئر ایڈوکیٹ کی وفاتِ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جاے گئے وکلاء ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ہمارے پہلے بھی بہت سے وکلاء دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں مزید ہم اپنے لوگوں کا جانی نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیر داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی وزیر داخلہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کے لیے دعا بھی کی.






