46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم؛ 21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔ ترجمان کے مطابق حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع؛ 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق 35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنیوالے 18 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔ ترجمان کے مطابق حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے،مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں