کوئٹہ :اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے 9 مئی واقعہ کے حوالے سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ملک کی تاریخ میں بڑا دلخراش واقعہ تھا۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 9 مئی کو ملک کے امن و امان کو جس انداز میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی وہ ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ملتی اور یہ واقعہ ملک کے خلاف ایک بڑی سازش تھی۔ ملکی اداروں پر حملے سے ظاہر ہوا کہ جنہوں نے اس مذموم سازش میں حصہ لیا وہ ملک و قوم کے دشمن تھے۔ ایسے دہشت گردانہ عمل سے پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی قوم آج بھی متحد ہے اور ملک کے خلاف ایسے سازشوں کو ہمیشہ ناکام بناتی رہی گی . انھوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں کی وجہ سے آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے اور جن اداروں کی کردار کشی کی جارہی ہے انکے ہونے سے ملک مستحکم ہے۔






