سیاسی ومعاشی مسائل کا حل صرف میاں‌نوازشریف ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی و معاشی گرداب سے نکالنے کیلئے نوازشریف ایک انقلابی سوچ اور وسیع تخلیقی وژن رکھتے ہیں‌. مسلم لیگی قیادت سیاست نہیں‌ریاست بچانے کے عزم پر عمل پیرا ہے تاکہ ملک اور قوم کو ان مسائل سے چھٹکارادلایا جاسکے یہ بات انہوں نے میراسماعیل بنگلزئی کی قیادت میں‌پارٹی میں‌نئے شال ہونے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں‌انھوں‌نے کہا کہ ملک کو درپیس مسائل کے حل کیلئے میاں‌نواز شریف جیس محب وطن قیادت سے ناگزیر ہے جہ کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکرملک وقوم کے دائمی مفاد میں‌مثبت فیصلے کرنے کی جرات رکھتے ہیں‌جمال شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ پر تنقید کرنے والے الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست بھانپتے ہوئےحواس باختہ ہوگئے ہیں‌انکے لئے ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنی سینئر قیادت سے مزید تربیت حاصل کریں‌اور اپنی پارٹی کی ساکھ بچائیں‌.انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان اور اسکی عوام کے روشن مستبقل کی نوید لیکرآئے گا، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی عوامی قیادت حقیقی عوامی قیادت کو برسراقتدار لاتے ہوئے دائمی ترقی کا راستہ ہموار کرے گی اور 8 فروری کے انتخابات میں‌مسلم لیگ (ن) کا کامیاب کراکر اقتدار میں‌بھیجے گی مسلم لیگ (ن) ہی ملک وقوم کا درپیش بحرانوں‌سے نجات دلائے گی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں