ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک

ژوب+ ڈیرہ اسماعیل خان+ شیرانی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/اسد خان کاکڑ) ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں پر پہاڑ کے پتھر گرنے سے کئی افراد زخمی، جنہیں ایم ای آر سی 1122 مانی خواہ اور بادنزئی کے ٹیموں نے ریسکیو کر لیا، تاہم ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کی جانب سے عوام الناس کے نام ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک رہے گی۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ شاہراہ کو کھولنے میں مصروف عمل ہے۔ شاہراہ کے کلیرنس پر عوام کو مطلع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں