سیکورٹی فورسز کی خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی،رنگ لیڈر سمیت دو خوارج مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (آوازٹائمز)سیکورٹی فورسز کی خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی، سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رنگ لیڈر سمیت دو خوارج مارے گئے،،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں خارجی رنگ لیڈر دلاور بھی مارا گیا، ہلاک خارجی دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھا، جس کے سر کی قیمت حکومت نے 4 ملین روپے مقرر کی تھی، مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سکیورٹی فورسز عزم استحکام وڑن کے تحت انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں