کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)پولیس تھانہ گوالمنڈی کے ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی جواد حیدر و دیگر اسٹاف نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مندرجہ ذیل ملزمان کو گرفتار کیا ۔
ملزم 1۔ سخی جان ولد بور جان سکنہ چمن کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج
2۔ داد شاہ ولد رحمت اللہ سکنہ چمن کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک ضرب ٹی ٹی پسٹل برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
3۔ سید علی ولد حضرت ولی قوم اچکزئی سکنہ نصر اللہ چوک کوئٹہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تمام گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔






