کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز/مجیب اللہ اچکزئی)عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی بڑی چھلانگ، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا، تفصیلات کے مطابق عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی بڑی چھلانگ، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا۔
سیکرٹری بحری امور نے بتایا کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 405 میں سے 61 ویں نمبر پر آچکا ہے جو ملک کی 54 فیصد تجارت کو سنبھالتا ہے۔
اس کے علاوہ بتایا گیا کہ پورٹ قاسم میں بلک، کنٹینر کارگو اور آف ڈاک ٹرمینلز میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، یہاں کوسٹل اکنامک زون، ایل این جی ٹرمینلز اور شپ یارڈ کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی






