پنجگور، نیشنل پارٹی ڈپٹی پارلیمانی لیڈرحمت صالح بلوچ کے بھائی مسلح فائرنگ میں جاں بحق

پنجگور (آواز ٹائمز )ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈپٹی پارلیمانی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے۔ زخمی کی اطلاع ملتے ہی انہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔واقعہ رحمت صالح بلوچ کی رہائش کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ولید صالح کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ولید صالح کی شہادت کی خبر سنتے ہی پنجگور کے شہری اور نیشنل پارٹی کے کارکنان ان کے گھر پہنچ گئے اور علاقے میں شدید غم و سوگ کی فضا قائم ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں