گوادر،یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف گوادر میں اعلی تعلیم و تحقیق کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

گوادر(آوازٹائمز)یونیورسٹی آف گوادر کے پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق، یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وائس چانسلرز نے باہمی دلچسپی کے مختلف تعلیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق و ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جامعات کے سربراہان نے بلوچستان میں اعلی تعلیم کے فروغ، طلبا و اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر نے مہمان وائس چانسلر کو یادگاری شیلف پیش کیا اور تعلیمی روابط کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں