بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگااہلکاروں کی کم تنخواہوں کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان صوبائی اسمبلی کا 17واں اجلاس آج بروز بدھ دوپہر 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں اہم قانون سازی، توجہ دلا نوٹس اور سوالات کا سیشن شامل ہے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ترجمہ سے ہوگا، جس کے بعد وقفہ سوالات رکھا گیا ہے، جس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ ماہی گیری سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔توجہ دلا نوٹس کے تحت رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ وزیر داخلہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ بلوچستان پولیس نے امن و امان کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، تاہم ان کی تنخواہیں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں نہایت کم ہیں، جس سے پولیس اہلکاروں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے مثر اقدامات کرے۔اجلاس کے دوران قانون سازی کے مرحلے میں “آغا خان پراپرٹیز(جانشینی و منتقلی) مسودہ قانون 2025” (مسودہ نمبر 36 مصدرہ 2025) پیش کیا جائے گا۔ یہ بل وزیر برائے محکمہ مال اسمبلی میں پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں