چمن(آوازٹائمز/امعام اللہ اچکزئی)چمن پسنجر ٹرین سروس چھ روزہ تعطل کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی، تاہم بحالی کے پہلے ہی دن کچلاک کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک مقامی شہری ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق، چمن پسنجر سروس پاک افغان کشیدگی کے باعث گزشتہ چھ روز سے معطل تھی، جو بحال ہونے کے بعد مسافروں کو چمن پہنچانے کے لیے روانہ کی گئی۔ تاہم دورانِ سفر کچلاک کے مقام پر ٹرین کی ٹکر سے تقریبا 45 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر مفتی محمود اسپتال کچلاک منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد ٹرین کو مختصر توقف کے بعد دوبارہ روانہ کیا گیا اور مسافروں کو بحفاظت چمن پہنچا دیا گیا۔






