کوئیٹہ، نامعلوم مسلح افراد نے اہلخانہ کو باندھ کر لوٹ مار کی، پولیس وردی میں بھی ایک ملزم شامل

کوئٹہ(آواز ٹائمز)پندرانی اسٹریٹ میں بدھ کی صبح تقریبا 04:00 بجے نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہائشی مکان میں گھس کر نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ متاثرہ شراف الدین کے مطابق، چھاپہ مارنے والے افراد میں ایک شخص پولیس وردی میں تھا اور اس کے ہاتھ میں واکی ٹاکی اور کلاشنکوف تھی۔ لوٹ مار کے دوران متاثرہ اور ان کے بھائی و ماموں کو باندھ دیا گیا۔گھر میں موجود بچوں نے بعد میں ہاتھ کھول کر باہر آنے کے بعد دیکھا کہ گھر کے کمروں اور بکسوں کو توڑا گیا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ نقدی، موبائل فون، طلائی بالیاں اور زنانہ کپڑے چھین لیے گئے۔ مجموعی طور پر تقریبا 28 لاکھ روپے نقدی اور کئی قیمتی موبائل فونز اور زیورات لوٹے گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے مقدمہ دفعہ 395 ت پ بجرم کے تحت شروع کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں