ڈیرہ بگٹی(آوازٹائمز) پیرکوہ میں پانی کے بحران کے پیش نظر ایف سی بلوچستان نے عوام دوست اقدام کرتے ہوئے دو بورنگ ٹیوب ویلز کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب پتھر نالہ میں منعقد ہوئی جس میں علاقائی عمائدین اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل خرم جاوید اور ونگ کمانڈر 149 ونگ سید واجد شاہ نے تقریب کے دوران بتایا کہ مشینوں کے ذریعے اب پیرکوہ کے عوام کو با آسانی پانی فراہم کیا جائے گا۔ کمانڈنٹ خرم جاوید نے کہا کہ ایف سی بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔علاقائی عمائدین نے آئی جی ایف سی اور بمبور رائفلز کے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پیرکوہ میں پانی کے بحران کے پیش نظر آئی جی ایف سی نے دو ٹیوب ویلز لگانے کا اعلان کیا تھا۔






