کوہلو،تمبو کے علاقے بھردف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوہلو(آوازٹائمز)سب تحصیل تمبو کے علاقے بھردف میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت بنگل خان کلوانی مری کے نام سے ہوئی ہے۔ نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، لیویز فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں