بلوچستان حکومت پر دو سالہ معاہدہ درست، وفاقی حکومت میں تبدیلی کا کوئی تعلق نہیں، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کے حوالے سے ڈھائی سالہ معاہدہ حقیقت پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ بلوچستان حکومت کے سلسلے سے علیحدہ ہے اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ڈھائی سال کے مکمل ہونے کے بعد معاہدے کے مطابق بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت قائم ہوگی، تاہم ن لیگ کی طرف سے وزیراعلی کے لیے امیدوار کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں شفافیت اور عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا اور معاہدے کے مطابق تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں