واشک (آوازٹائمز)واشک کے علاقے ناگ میں زمین کے تنازع پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی اسپتال ناگ منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں






