سردار اختر جان مینگل کا بیرون ملک سفر سے روکنے کا معاملہ

خضدار(آوازٹائمز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار اختر جان مینگل سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر لی۔ ان کے وکیل مظفر بروہی نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود سردار اختر مینگل پر عائد سفری پابندی ختم نہیں کی گئی، جس پر بلوچستان ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا رہی ہے۔ وکیل کے مطابق اس درخواست کے لیے بائیو میٹرک تصدیق سندھ ہائی کورٹ سے کروائی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں