وزیراعلی بلوچستان سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر کی ملاقات

سبی(آوازٹائمز)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی کے مالی، تعلیمی، ٹرانسپورٹ اور انتظامی امور سمیت طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے وزیراعلی کو ادارے کی موجودہ صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، تدریسی معیار میں بہتری اور تعلیمی کارکردگی کو مثر بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی کی کارکردگی اور وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب خان نوشیروانی سے بھی ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی کے مالی مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیرِ خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ خزانہ یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مکمل معاونت فراہم کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں