کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ کے علاقے سریاب کلی گوہر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا شخص بالاناڑی حاجی شہر کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں مزیدتفتیش جاری






