بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو انجام تک پہنچانے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشنزجاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالیادارے عزم استحکام کے تحت انسدادِدہشتگردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی و حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں