جامعہ الرشید نے ایشین عربی ڈیبیٹ چیمپئن شپ میں کویت و عراق کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن، جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی، سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ اور سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ الرشید کراچی نے ایشین عربی ڈیبیٹ چیمپئن شپ میں کویت و عراق جیسے معروف عرب ممالک کو شکست دے کر پاکستان اور ملت اسلامیہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے دینی مدارس نہ صرف دینی تعلیم میں ممتاز ہیں بلکہ علمی، فکری اور بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔رہنماں نے کہا کہ جامعہ الرشید کے طلبا نے عربی زبان، منطق اور استدلال میں اپنی غیر معمولی مہارت سے دنیا کو متاثر کیا۔ جمعیت طلبا اسلام نے اس کامیابی کو تمام دینی مدارس کی مشترکہ کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ الرشید نے امت مسلمہ کے علمی و فکری وقار کو عالمی سطح پر بلند کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں