کوئٹہ،چچا کے قتل کے مجرم محمد جان ساسولی کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

کوئٹہ(آوازٹائمز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VII کوئٹہ عبدالقادر بلوچ نے چچا کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد جان ساسولی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق، ملزم محمد جان نے سال 2022 کے دوران اپنے گھر کے اندر فائرنگ کر کے اپنے چچا کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو گزشتہ روز سنایا گیا۔عدالت نے ملزم کو زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید سنائی اور مزید حکم دیا کہ زیر دفعہ 13/D کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ بھی دیا جائے، جس کی عدم ادائیگی پر مزید دو ماہ قید ہوگی۔ سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ مقدمے میں سرکار کی جانب سے پیروی اے ڈی پی پی طاہر خان نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں