کوئٹہ میں نماز جمعہ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل انٹرنیٹ سروس24 گھنٹے معطل رکھی گئی

کوئٹہ(آوازٹائمز)حکومت بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر رہی محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جمعہ کے روز 24 گھنٹوں کے لیے موبائل انٹرنیٹ(ڈیٹا) سروس معطل رکھی گئی محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور بلوچستان بھر میں حساس سیکیورٹی صورتحال کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے نماز جمعہ کے موقع پر کوئٹہ بھر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ شہر کے ریڈ زون میں شامل اہم سرکاری عمارتیں جیسے بلوچستان اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ، آئی جی آفس، سول سیکریٹریٹ اور دیگر حساس مقامات پر پولیس، لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں پولیس کی گشت میں اضافہ کیا گیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی۔ سادہ لباس میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جا سکے شہریوں نے سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں، تاہم موبائل انٹرنیٹ کی بندش سے انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، خاص طور پر طلبا، دفاتر اور آن لائن کام کرنے والوں کو شدید پریشانی ہوئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور مشکوک سرگرمی دیکھنے پر فوری اطلاع دیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں