کوئٹہ میں انڈوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، فی درجن 400 روپے سے تجاوز

کوئٹہ(آوازٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں کے مطابق بازاروں میں انڈوں کے نرخ روز بروز بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے کے لیے یہ بنیادی خوراک خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب سے آنے والے انڈے 400 روپے فی درجن جبکہ کوئٹہ کے مقامی انڈے 450 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح فی کریٹ قیمت بھی بڑھ کر 6400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ خوراکی اجناس کی مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور پنجاب سے کوئٹہ تک مال برداری کے بڑھتے کرایوں کے باعث ہوا ہے۔تاجروں کے مطابق سردیوں میں انڈوں کی طلب میں اضافہ مزید مہنگائی کا سبب بن رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں