بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں

کوئٹہ(آوازٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔ شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ بازاروں میں اندرونی کپڑوں، گرم جیکٹس، موزوں اور ہیٹرز کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخاں اور ملحقہ سرحدی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں بلوچستان کے شمالی اضلاع تک پہنچ گئی ہیں۔ ان ہواں کے باعث کوئٹہ، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت اور قلات سمیت کئی اضلاع میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بلوچستان کے شمالی اور وسطی حصوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ڈگری کے قریب پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے کوئٹہ میں گیس کی بندش، گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار دوسری جانب سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی بندش اور پریشر میں کمی نے شہریوں کو دوہری اذیت میں مبتلا کردیا ہے یو این اے کے مطابق کوئٹہ شہر میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس مکمل بند رہتی ہے، جبکہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پریشر میں کمی کے باعث شہری کھانا پکانے اور ہیٹر جلانے سے قاصر ہیں گھریلو صارفین خصوصا خواتین نے یو این اے نیوز کوبتایا کہ گیس کی کمی کے باعث صبح کے وقت ناشتہ تیار کرنا دشوار ہوگیا ہے۔ اسکول اور دفاتر جانے والے افراد کو بھی ٹھنڈ کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما میں گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے سرد موسم کے ساتھ مشکلات میں اضافہ، بازاروں میں رش بڑھ گیا ہیں ادھر سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ گرم کپڑوں، کمبلوں اور ہیٹرز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دکانداروں کے مطابق رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں سردی جلد شروع ہوگئی ہے، جس سے کاروبار میں قدرے بہتری آئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں