دالبندین بازارسڑک کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائےانجمن تاجران

دالبندین(آوازٹائمز)ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے دالبندین پریس کلب ہال میں انجمنِ تاجران کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انجمنِ تاجران کے رہنماں نے دالبندین بازار کی سڑک کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، جو گزشتہ دو سال سے التوا کا شکار ہے، جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید اذیت میں مبتلا ہے۔ اسی بنا پر تاجر برادری نے پانچ نومبر کو احتجاج کا اعلان کیا تھا تاکہ سڑک کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے۔اس صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے تاجر برادری سے ملاقات کر کے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انہیں صرف پانچ دن کی مہلت دی جائے، پانچ دن کے اندر سڑک کا کام شروع کر دیا جائے گا۔میر اسفند یار خان یار محمد زئی نے بتایا کہ یہ سڑک ہماری حکومت کے دور کی نہیں بلکہ سابقہ دور کی ہے۔ تاہم جب ہمیں علم ہوا کہ عوام اس سڑک کی خستہ حالی کے باعث سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں تو میر اعجاز خان سنجرانی کی ذاتی کوششوں سے ایک ماہ قبل اس پر کام شروع کیا گیا، مگر بدقسمتی سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدور پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا، جس کے بعد کام دوبارہ التوا کا شکار ہو گیا دیگر مزدور کام کرنے سے گریزاں تھے۔اب ہم نے سیکیورٹی کی ذمہ داری لے کر دوبارہ مزدوروں اور مشینری کو طلب کر لیا ہے، جو روانہ ہو چکے ہیں۔ ان شا اللہ ہفتہ کے روز باقاعدہ طور پر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی یقین دہانی پر انجمنِ تاجران کے رہنماں نے ان کی آمد اور ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ہفتے تک اپنے احتجاج کو موخر کر دیا۔اس موقع پر انجمنِ تاجران کے رہنما حافظ اسماعیل گورگیج، حاجی عبد الطیف عادل، سیٹھ برج لال، عبد الحق بابل، حاجی امیر جان محمد حسنی، اجمل خان نوتیزئی، سیٹھ پرشوتم لال،گل آغا یار محمد زء اور اس موقع پر دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی فاروق سیاہ پاد، جنرل سیکریٹری ریاض حسین بلوچ اور دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں