چاغی (آوازٹائمز)پاک افغان سرحدی علاقے برابچہ میں ایس پی چاغی محمد شریف کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت پوست کی فصل گاڑی چلا کر تلف کر دی۔ کارروائی کے دوران چند افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ ایس پی محمد شریف نے کہا کہ ضلع بھر میں پوست کی کاشت کی سخت ممانعت ہے، فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی پوست کاشت کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص پوست کاشت کرنے کی کوشش کرے گا تو نہ صرف فصل تلف کی جائے گی بلکہ متعلقہ زمیندار کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مشتبہ کاشت کی اطلاع فورا پولیس کو فراہم کریں۔علاقائی عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کارروائیاں یکساں بنیادوں پر ہوں غریب اور بااثر سب کے خلاف برابر اقدامات ضروری ہیں، صرف چند افراد کے خلاف کارروائی کر کے کریڈٹ لینا ناانصافی ہوگی






