خضدار(آوازٹائمز)عدالت نے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار خضدار لیویز کے چار نوجوانوں جاوید اسماعیل، فہد شفیع عمرانی، حافظ عبدالقدیر موسیانی اور زاکر جاموٹ کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے باعزت رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے بھی عدلیہ کے فیصلے کو بے گناہوں کے حق میں مثبت پیش رفت قرار دیا






